چینی حکام کے مطابق چائنا کیویکیشن کنسٹرکشن کمپنی کا سینٹ ونسٹ میں رجسٹرڈ بحری جہاز زمین ہوا 4 جس پر عملہ کے تیس ارکان سوار تھے، پر چینی وقت کے مطابق دن بارہ بجکر 45 منٹ پر خلیج عدن میں بحری قزاقوں نے حملہ کر دیا جس کے فوری بعد عملہ کے ارکان سے بیجنگ میں حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا اور ابھی تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ خلیج عدن میں چینی بحری جہاز پر حملے کا واقعہ بحری قزاقوں کی طرف سے مزید تین بحری جہازوں کے اغواء کی کوشش کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ اس واقعہ سے تھوڑی دیر قبل چینی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر چین اپنی بحریہ کے جنگی جہاز خلیج عدن روانہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ صومالیہ کے بحری قزاقوں کو امریکہ اور اسرائیل کی مدد اور پشتپناہی حاصل ہے اور ان قزاقوں کا صومالیہ سے کوئي تعلق نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ